ETV Bharat / state

آگرہ میں کورونا وائرس سے چوتھی موت - موت کے بعد دوسری رپورٹ کورونا مثبت

ضلع آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے مشتبہ شخص کی موت ہوگئی۔ انتظامیہ نے مقتول کی لاش اہل خانہ کے حوالے کردیا۔ وہیں مشتبہ شخص کی موت کے بعد اس کی دوسری رپورٹ کورونا مثبت آنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔

آگرہ میں کورونا وائرس سے چوتھی موت
آگرہ میں کورونا وائرس سے چوتھی موت
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 11:53 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں منگل کی رات کورونا انفیکشن کے باعث چوتھی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کو ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے دوسری رپورٹ کا بھی انتظار نہیں کیا اور کرونا متاثرہ کی لاش کنبے کے حوالے کردی۔ اس دوران گھر والوں نے لاش سے لپٹ کر سوگ منایا اور آہ و زاری کی۔

منگل کی رات ایک بجے کے قریب معلوم ہوا کہ مرنے والوں کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔ جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم متوفی کے گھر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر ایس این میڈیکل کالج لے گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے اب متوفی کے لواحقین اور رشتے داروں میں ہلچل مچ گئی۔

وہیں منگل کے دیر رات تک ضلع میں مزید چھ کورونا مثبت آنے کی وجہ سے ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔

سی ایم او ڈاکٹر مکیش کمار وتس نے بتایا کہ 'منگل کو چھ نئے کورونا متاثر پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اب ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 148 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'مرنے والا شخص دیگر بیماری کی وجہ سے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کا پہلا نمونہ منفی آیا جبکہ دوسرے نمونے کی رپورٹ منگل کی رات مثبت آئی۔ اب سروے، اسکریننگ اور ان تمام افراد کے نمونے لیے جائیں گے جو متوفی کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔

چار کورونا مثبت کی اموات کی تعداد کے بعد اب آگرہ ضلع کورونا سے ہلاکت کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ آگرہ میں کورونا کی وجہ سے گزشتہ 48 گھنٹوں میں یہ تیسری موت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.