ETV Bharat / state

Blast In Bahraich گھر میں پٹاخے بناتے وقت دھماکہ، چار افراد شدید زخمی

ضلع بہرائچ میں ایک گھر میں پٹاخے بناتے وقت دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ explosion in house while making firecrackers

گھر میں پٹاخے بناتے وقت دھماکہ، چار افراد شدید زخمی

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 1:40 PM IST

بہرائچ: ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے موتی پور تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح ایک گھر میں پٹاخے بناتے وقت دھماکہ ہوگیا۔ جس میں ایک بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ پورا رام پور دھوبیا بازار تک آواز سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا جہاں حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خیری گھاٹ تھانہ انچارج کے علاوہ پولیس علاقائی پولیس اور چوکی انچارج بھی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کا جائزہ لیا۔

خیری گھاٹ اسٹیشن انچارج ستیندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ 'واقعہ علاقے کے رام پور بازار کے رہنے والے جمن کے گھر کا ہے۔ جہاں غیر قانونی پٹاخے بنانے کا کاروبار ہوتا تھا۔ اتوار کو جمن کے گھر میں پٹاخے بنائے جا رہے تھے۔ اس دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھماکہ ہوا۔ جس میں ایک لڑکا اور 3 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ اس میں سوکا عرف بتولا (70)، بِٹی (35) جُمن کی بیوی، شبنم (16) بیٹی جُمن، شاہد (7) بیٹا سبحان شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس افسر جئے پرکاش نے بتایا کہ 'پٹاخے بناتے وقت دھماکہ ہوا۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ یہاں کئی سالوں سے پٹاخے بنائے جا رہے ہیں۔ سہالگ کے وقت کی وجہ سے پٹاخوں کی مانگ بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ صبح سے ہی پٹاخے بنانا شروع کر دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Two Houses Collapsed With Explosion: دھماکہ سے دو مکانوں کی چھت گری، خاتون کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.