اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بکیور علاقے میں پولیس نے ایک مختصر مڈبھیڑ کے بعد لوٹ کی واردات بنارہے چار بدمعاشوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات ستیہ پال سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ رات تقریباً دو بجے بکیور علاقے میں سینگر ندی کے نزدیک بھرتھنا اور بکیور پولیس مجرمین کی تلاش میں گاڑیوں کی چیکنگ کرنے میں مصروف تھی اسی درمیان دو موٹر سائیکل سوار چار بدمعاش اس علاقے سے گزرتے ہوئے دکھائی دیے۔ جن کو رکنے کا اشار کیا گیا لیکن بدمعاشوں کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی گئی۔ جوابی فائرنگ میں ایک بدمعاش پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ جس بدمعاش کو گولی لگی ہے اس کا نام گلگلیا ہے۔ بدمعاش کو علاج کے لئے مہیوا کے ابتدائی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ مڈبھیڑ کے دریان بلبلیا کے تین دیگر ساتھی بھی گرفتار کئے گئے ہیں جن کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ پکڑے گئے لٹیروں نے 25مارچ کو بکیور میں ہائی وے پر آٹوسے آرہی خواتین کے ساتھ بیگ لوٹنے کی واردات کو اور اسی دن اکدل تھانہ علاقے میں ہائی وے پر ایک لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔ اس سے قبل بھی بلند شہر میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا، اس تصادم میں ایک بدمعاش کو گرفتار کیا گیا۔ جس کے پاس سے غیرقانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: One Arrested By UP Police پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، ایک گرفتار، دوسرا زخمی
یواین آئی