ETV Bharat / state

مظفر نگر: تاجر کے منیم سے چار لاکھ کی لوٹ

گڑ کا کاروبار کرنے والے تاجر کے منیم سنجے معمول کے مطابق اسکوٹر سے جانسٹھ روڈ پر واقع بینک سے رقم نکال کر لا رہے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے ان کا محاصرہ کر لیا اور تقریبا چار لاکھ روپے سے بھرا بیگ اور اسکوٹی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مظفر نگر: تاجر کے منیم سے چار لاکھ کی لوٹ
مظفر نگر: تاجر کے منیم سے چار لاکھ کی لوٹ
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 7:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ علاقہ نئی منڈی میں بینک میں کیش جمع کرانے جا رہے گڑ کاروباری کے منیم سے بدمعاشوں نے دن دہاڑے طمنچے کی نوک پر تقریبا چار لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مظفر نگر: تاجر کے منیم سے چار لاکھ کی لوٹ

دراصل معاملہ شہر کے نئی منڈی تھانہ علاقے کے نوین منڈی کا ہے، جہاں گڑ کا کاروبار کرنے والے تاجر کے منیم سنجے معمول کے مطابق اسکوٹر سے جانسٹھ روڈ پر واقع بینک سے رقم نکال کر لا رہے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے ان کا محاصرہ کر لیا اور تقریبا چار لاکھ روپے سے بھرا بیگ اور اسکوٹی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

وہیں آس پاس کے لوگ اطلاع ملتے ہی منیم کے پاس پہنچے، دن دہاڑے گڑ کے کاروباری کے منیم سے لاکھوں روپے کی لوٹ ہونے کی واردات سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔

وہیں معاملے کی اطلاع ملتے ہی نئی منڈی کوتوالی انسپکٹر، ایس پی سٹی اور ایس ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ ادھر لوٹ کی واردات کی اطلاع ملتے ہی تاجر بھی موقع ہر پہنچ گئے۔ اس معاملے پر تاجر نے پولیس سے جلد انکشاف کا مطالبہ کیا۔

وہیں دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کرتے ہوئے لوٹ کا شکار ہوئے منیم سے بدمعاشوں کے حلیے وغیرہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی۔

پولیس نے قریبی تھانوں کو اطلاع دیتے ہوئے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ گلیشیئر سانحہ: جنگی پیمانے پر راحت رسانی کا کام جاری

پولیس کا کہنا ہے کی اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.