اترپردیش میں ضلع شاہجہاں پور تھانہ کٹرا کے ہلاس نگرا ریلوے کراسنگ پر آج اہل صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔
ہلاس نگرا ریلوے کراسنگ گیٹ نمبر 343 سے گزر رہی لکھنؤ- چندی گڑھ ایکسپریس، ایک ٹرک، ڈی سی ایم اور دو موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں چار افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ سنگنل فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ فی الحال ابھی کراسنگ پر ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہے۔