سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) شریش چندر نے بتایا کہ دیر رات تقریباً ڈھائی بجے متھرا علی گڑھ شاہراہ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ڈرائیور کو نیند آگئی اور گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوکین میں دو بہنیں اور بھائی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی بدایوں سے مہندی پور بالا جی کے درشن کے لئے راجستھان جارہے تھے۔ اس حادثہ میں بدایوں کے سول لائنس کے رہائشی پربھا کر شرما (45) اور ان کی بیوی نیلم (41) زخمی ہیں جبکہ بیٹی سرمن (20)، کاجل (14) اور بیٹے روہت (18) کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں:
ایمبولینس سے ٹکر میں سپاہی کی موت
چوتھے شخص کی شناخت منیش (22) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ماروتی ڈرائیور امرپال (42) بھی شامل ہے۔ جو سول لائنس بدایوں کا رہنے والا ہے۔
یواین آئی