ریاست اتر پردیش میں عصمت دری کے واقعات میں مسلسل آضافہ ہو رہا ہے۔ ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعہ کی وجہ سے پورے ملک میں غم و غصہ کا ماحول ہے، یوپی کے بلرام پور ، اعظم گڑھ اور بلند شہر میں بھی لڑکیاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی، ایسے حالات میں دو دن کے دوران جنسی زیادتی کے چار واقعات کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بیٹیاں کیسے محفوظ رہیں گی؟ متاثرین کو انصاف کب ملے گا؟
بلرام پور میں جنسی زیادتی کا واقعہ
ضلع بلرام پور میں بھی اجتماعی جنسی زیادتی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے مطابق 22 سالہ طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد اسے نشیلی اشیا کھلا کر ان کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی، اس کے بعد زخمی حالت میں طالبہ کو رکشہ پر بیٹھا کر اس کو گھر بھیج دیا گیا، کچھ گھنٹوں بعد طالبہ کی موت ہوگئی۔
بدھ کی صبح آٹھ بجے کے قریب پوسٹ مارٹم ہاوس سے آبائی گاؤں پہنچی دلت طالبہ کی لاش کو پی اے سی اور مقامی پولیس کی سکیورٹی کے درمیان اخری رسومار ادا کی گئی۔
بلند شہر میں جنسی زیادتی کا واقعہ
ضلع بلند شہر کے علاقے ککوڑ تھانہ علاقہ میں ایک نابالغ کو اغوا کرکے اسکے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا۔ اس کے بعد بدھ کی شام پولیس نے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ تاہم تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی تحریر پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
اعظم گڑھ میں جنسی زیادتی کا واقعہ
ضلع اعظم گڑھ کے جیان پور تھانہ علاقہ میں 6 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معصوم بچی کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پولیس نے اہل خانہ کی تحریر کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کرلیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کے الزامات کے مطابق ملزم اس کے گھر کے قریب رہتا ہے، لڑکی اکثر ملزم نوجوان کے گھر کھیلنے جاتی تھی، ملزم بچی کو بہلا پھسلا کر گھر سے دور لے گیا اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ کے مطابق لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔
آگرہ میں جنسی زیادتی کا واقعہ
ضلع آگرہ میں بدھ کی رات نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی خبروں نے ہلچل مچا دی۔ لواحقین نے اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا ہے، نوعمر لرکی کے لواحقین نے بتایا کہ بدھ کی شام کو لڑکی کسی کام سے گھر سے باہر گئی تھی لیکن وہ رات گئے تک گھر نہیں لوٹی، جس کے بعد کشور کی تلاشی شروع کی گئی تو تو کشوری زخمی حالت میں گاؤں کے باہر واقع ایک دھرم شالا میں ملی۔