ETV Bharat / state

گڑھے میں ڈوبنے سے چار بچوں کی موت - مین پوری

مین پوری میں دردناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوبنے سے چار بچوں نے دم توڑ دیا۔

مین پوری میں دردناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوبنے سے چار بچوں نے دم توڑ دیا

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 8:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے مین پوری میں تھانہ برناہل کے علاقہ مین پوری میں بکریاں چرانے گئے چار بچوں کی موت پانی سے بھرے ہوئے گڑھے میں گرنے کی وجہ سے ہوگئی۔

گھر والوں کو کہنا ہے کہ دراصل یہ چاروں بچے بکریوں کو کھانا کھلانے نکلے تھے، جس کے بعد وہ گھر نہیں لوٹے۔

جب بچے گھر نہیں لوٹے تو اہل خانہ کو فکر ہوئی، اور انہوں نے تلاش شروع کی تو ان میں سے دو کی لاش گڑھے سے برآمد ہوئی، تاہم پولیس نے دیر شام اسی گڈھے سے مزید دو بچوں کی لاشیں برآمد کیں۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز چار بچے بکرایاں چرنے گھر سے نکلے اور لاپتہ ہوگئے، شام کو جب بچے گھر نہیں پہنچے تو اہل خانہ بچوں کی تلاش کے لیے نکلے، گاؤں کے باہر کچھ فاصلے پر انھوں نے اینٹوں کے بھٹے کے قریب ایک گڑھا دیکھا جہاں بچوں کے کپڑے اور چپل پڑے ہوئے تھے۔

اسی وقت جب گاؤں کے لوگوں نے اس گڑھے میں بچوں کی تلاش کی تو اس میں دو بچوں سنی اور سورج کی لاشیں برآمد ہوئی۔

جب پولیس کو اس بات کی اطلاع ہوئی، تو پولیس بھی موقع واردات پر پہنچی، اور اسی گڈھے سے دیر رات میں دو مزید بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بھٹی پر اینٹوں بنانے کے لیے جے سی بی سے مٹی نکالی گئی تھی، گڈھا گہرا تھا جس میں بارش کا پانی سے بھ گیا تھا، جس میں ان چاروں بچوں کے گر کر ڈوب جانے سے موت واقع ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.