ETV Bharat / state

UP Election 2022: ہر پولنگ مراکزپر چار بیڈ مختص کیے جائیں گے

چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ محکمہ صحت نے ضلع میں انتخابات کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور مسلسل جائزہ لے کر کوتاہیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ تمام ہیلتھ یونٹس کو 10 فروری کو پولنگ کے دن الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔Health Department Officials Alert on Assembly Elections

author img

By

Published : Feb 8, 2022, 2:17 PM IST

چیف میڈیکل آفیسر
چیف میڈیکل آفیسر

اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت 10 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ ضلع انتظامیہ سمیت متعدد محکمے انتخابات کے پیش نظر متحرک ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداران بھی اس معاملہ میں پیش پیش ہیں۔

مذکورہ محکمہ کی جانب سے تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما سی ایم او نے اس سلسلے میں محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ذمہ داری سونپی۔ Beds will be Provided for Staff and Voters at Polling Stations

چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ محکمہ صحت کے عہدیدارن کی جانب سے نوئیڈا ضلع میں انتخابات کے پیش نظر اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔تاکہ کسی کمی یا کوتاہیوں کو بر وقت دور کیا جاسکے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ تمام ہیلتھ یونٹس کو 10 فروری یعنی پولنگ کے دن الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے لیے اے سی ایم او اور ڈپٹی سی ایم او سطح کے افسران کو نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل آفیسر انچارج کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز میں طبی انتظامات کی دیکھ بھال کریں گے۔

اس سلسلے میں ہر پولنگ مراکز پر پولنگ عملے اور ووٹرز کے لئے چار بستروں کا انتظام کیا جائیگا۔ اور ایمبولینس 108 کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سحے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت نے تیاریاں کی ہیں۔

مزید پڑھیں:Notification issued for 1st Phase of UP Election: پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری

سی ایم او نے کہا کہ ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امیت وکرم سی ایم او کنٹرول روم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اے سی ایم او ڈاکٹر شریش جین کو دادری بلاک، ڈاکٹر للت کمار بسرخ بلاک، ڈاکٹر بھارت بھوشن جیور بلاک اور ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اشوک کمار دنکور کو نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.