ریاست اتر پردیش کی سہارنپور پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے منشیات اسمگلنگ گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ایک خاتون سمیت چار منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔
سہارنپور پولیس نے ان منشیات اسمگلرز کے پاس سے ایک کروڑ روپیے مالیت کی منشیات اور 9 لاکھ روپیے نقد برآمد کیا ہے۔
شہر کے تھانہ قطب شیر پولیس کو مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر منشیات فروخت کرنے والے گینگسٹر سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان سے کروڑوں روپیے کی اسمیک سمیت 9 لاکھ روپیے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوپور میں منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد
سہارنپور کے ایس ایس پی ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے مسلسل مہم چلارہے ہیں جس کے تحت ہر روز مختلف منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جارہا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ سہارنپور شہر میں دوسرے اضلاع سے منشیات لاکر سپلائی کی جارہی تھی جس کی وجہ سے بچوں سمیت مختلف لوگ اس کے عادی ہورہے تھے۔