ETV Bharat / state

نوئیڈا: دو مبینہ انکاؤنٹر میں چار ملزمین زخمی

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 5:26 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کی نوئیڈا پولیس نے دو مبینہ انکاؤنٹر میں ایک سرغنہ سمیت 4 شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس اور شرپسندوں کے مابین تصادم میں چار ملزم زخمی

پولیس نے مبینہ انکاؤنٹر کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ملزمین جانوروں کو نشہ آور انجیکشن دے کر جنگل لے جاتے تھے اور گئو کشی کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو مویشی، 4 خیمے اور کاریں برآمد ہوئی ہیں۔

ڈی سی پی رجیش کمار کے مطابق 'یہ تصادم رات گئے اومکران ون سیکٹر کے قریب جنگل میں ہوا۔ گینگ لیڈر گلاوٹی کا رہائشی راشد عرف موٹا اپنے ساتھیوں جمیل، رضوان، وسیم اور بلال کے ساتھ جانوروں کو گاڑی میں لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے بعد علاقے میں گشت کرنے والی پولیس ٹیم وہاں پہنچی۔

پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کا محاصرہ کیا اور حکام کو آگاہ کیا۔

اس کے بعد ایس او جی سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور جوابی کارروائی کی۔ اس جوابی کارروائی میں جمیل، رضوان اور وسیم نام کے لوگ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ساتھ ہی بلال اور راشد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی شرپسندوں کو پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق 4 جنوری کو گاؤں رتھوری کے جنگل میں گئو کشی کے معاملے میں جمیل پر 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ وسیم پر گوکشی کے 6 سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
دوسرا انکاؤنٹرجرچہ پل کے قریب ہوا۔ اس وقت پولیس فرار ہونے والے شرپسندوں کی تلاش میں گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ جب اسکوٹی پر سوار نوجوانوں سے رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ میں ملزم کو گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔

اس کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی، جو گایوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا سرغنہ تھا۔ پولیس کے مطابق راشد پر بھی 25 ہزار کا انعام ہے اور مختلف تھانوں میں 27 مقدمات درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.