لکھنؤ: بانیان انجمن اصلاح المسلمین بالخصوص بیرسٹر ممتازحسین کی یاد میں ان کی قائم کردہ ایک صدی سے زیادہ قدیم تنظیم انجمن اصلاح المسلمین کے تحت یوم بانیان (فاونڈرس ڈے) کا انعقاد کیا گیا۔ فاؤنڈرس ڈے تقریب کی صدارت انجمن اصلاح المسلمین کے صدر چودھری شرف الدین نے کی۔ تقریب کا آغاز کالج کی طالبہ رشدہ سہیل نے قرآن کریم کی تلاوت سے کیا۔ Founders Day Celebration In Mumtaz PG college In Lucknow
اس تقریب میں بطور خاص مولانا خالد غازی پور،مولانا خالد رشید نظام الدین محمد فرنگی محلی،اترپردیش کے سابق ڈی جی پی رضوان احمد علیگ نے شرکت کی۔ اس سے قبل انجمن کے تمام اداروں ممتاز انٹرکالج، ممتاز پی جی کالج میں قرآن خوانی بھی ہوئی اور بیرسٹر ممتاز حسین سمیت تمام بانیان کو ایصال ثواب کیاگیاہے۔
مہمان کا استقبال صدر انجمن چودھری شرف الدین اور نائبین محمد سلیمان،سید حسین ایڈوکیٹ اور سکریٹری سید اطہر نبی ایڈوکیٹ نے کیا۔انجمن کے سکریٹری سید اطہر نبی نے بیرسٹر ممتاز حسین اور دیگربانیان و متعلقین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن کا تعارف اور اس کے اغراض و مقاصد پرتفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر ممتاز حسین اور انجمن اصلاح المسلمین کے دیگر بانیان و ادارہ سے متعلقہ تمام مخلصین کی پر خلوص خدمات کی وجہ سے 1908میں قائم ہوئی انجمن آج متعدد اداروں کی آبیاری کر رہی ہے۔ یتیم بچوں کی خبرگیری، ان کی سرپرستی، ان کی تعلیم وتربیت کا نظم اور تعلیمی اداروں میں ان کی اعلی ٰتعلیم انجمن کا بنیادی مقصد ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے 5 قبرستانوں کا انتظام اور ان مساجد کا نظم جہاں مسلم آبادی بہت کم ہے ،ان کی دیکھ ریکھ بھی انجمن انجام دے رہی ہے۔ لاوارث مسلم افراد کی تدفین کی ذمہ داری بھی انجمن بحسن خوبی انجام دے رہی ہے۔
اس موقع پر نائب صدر محمد سلیمان صاحب نے بیرسٹر ممتاز حسین کی زندگی کے مختلف پہلووں اور کالج کے قیام میں بانیان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان سے ترغیب حاصل کرکے آگے بڑھنے پرزور دیا۔
یکہ بھی پڑھیں:PM in Gujarat وزیر اعظم نے سورت میں 3400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
اس موقع پر کالج کے طلبہ و طالبات نے ترانہ ممتاز، ترانہ ہند، راشٹر گان کے علاوہ اپنی ادبی، ثقافتی، صلاحیت کا مظاہرہ بھی کیا۔ نیز بہترین کارکردگی انجام دینے والے طلبہ وطالبات کو مہمانان کے بدست ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
فاونڈرس ڈے کمیٹی کے کنوینر محمد مشرف حسین نے تمام مہمانان کا استقبال کیا. منتظمہ کے رکن سید بلال نورانی نے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نظامت منتظمہ کے رکن محمد غفران نسیم نے کی۔ ڈاکٹر عمار نگرامی، حسن کاظمی سمیت منتظمہ کے دیگر ممبران کے علاوہ پی جی کالج، انٹرکالج، دارالیتامیٰ،انجمن اسٹاف نے معززین کا خیر مقدم کیا۔