ETV Bharat / state

بنارس: دعوت اسلامی کے مدرسے کا سنگ بنیاد - مدرسے کے سنگ بنیاد

عالمی تحریک دعوت اسلامی ایک جانب جہاں دنیا بھر میں مذہبی کاموں کے لیے منفرد شناخت کی حامل ہے وہیں اب ضلعی سطح پر بھی تعلیم و تبلیغ کے سلسلے میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔

مولانا یامین رضا عطاری
مولانا یامین رضا عطاری
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 10:07 AM IST

اس سلسلے کی کڑی میں بنارس و اطراف کے علاقوں میں گذشتہ کچھ برسوں میں تیسرے مدرسے کے سنگ بنیاد رکھ کر علاقے کے لوگوں میں یہ باور کرایا کہ دعوت اسلامی نہ صرف دینی تعلیم پر زور دے رہی ہے بلکہ دنیاوی تعلیم کا بھی درس دیتی ہے۔

مولانا یامین رضا عطاری

اس سلسلے میں بنارس سے متصل رام نگر علاقے میں واقع ہے کٹیسر میں تیسرے مدرسے کا سنگ بنیاد رکھ کر علاقے کے لوگوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دینے کا عزم مصمم کیا ہے۔

اس موقع پر ایک عظیم الشان کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں معروف دینی تعلیمی ادارہ الجامعۃ الاشرفیہ کے مفتی بدر عالم نے خطاب کیا، وہیں سنگ بنیاد مولانا عبدالمبین نعمانی نے رکھا جبکہ شعراء نے نعت و منقبت پیش کی۔

مولانا یامین رضا عطاری نے کہا کہ 'دعوت اسلامی کا نعرہ ہے کہ اپنی اور پوری دنیا کی اصلاح کرنی ہے۔ اس نعرے کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے دعوت اسلامی کے اراکین ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے اس علاقے میں مدرسے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جو نہ صرف دینی تعلیم سے طلباء کو آراستہ کرے گا بلکہ دنیاوی تعلیم بھی مہیا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی نے انٹر اسکول اور ہائی اسکول کی مارکشیٹ بھی دینے کا عزم کیا ہے اور اس کے مولانا آزاد یونیورسٹی سے اپنے مدارس کو الحاق کر گریجویشن ڈگری دینے کا بھی اہتمام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.