ETV Bharat / state

میرٹھ : انڈین یونین مسلم لیگ کا یوم تاسیس منایا گیا

مسلم لیگ کے ممبران کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ جماعت صرف مسلمانوں کی ہی جماعت نہیں بلکہ سبھی مذاہب کے لوگ اس پارٹی میں شامل ہیں۔

foundation day
foundation day
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 4:53 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آج سیاسی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دوران پارٹی کے مقصد کو بیان کرنے کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

انڈین یونین مسلم لیگ کا یوم تاسیس منایا گیا

مسلم لیگ کے ممبران کا کہنا ہے 'مسلم لیگ جماعت صرف مسلمانوں کی ہی جماعت نہیں بلکہ سبھی مذاہب کے لوگ اس پارٹی میں شامل ہیں۔ پارٹی کی جانب سے ملک کے مختلف مسائل جیسے این آر سی اور سی اے اے کے خلاف پر زور طریقے سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ مستقبل میں بھی پارٹی کی جانب سے اس طرح کے قوانین کی مخالفت جاری رہے گی'۔

یہ بھی پڑھیے
ممتا بنرجی پر حملے کی الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی

اترپردیش انڈین یونین مسلم کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ محمد اویس نے کہا 'انڈین یونین مسلم لیگ کو قائم کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ملک میں سبھی مذاہب کے لوگوں کو ساتھ میں رکھ کر مسائل کا حل ناکالا جائے، تاکہ ملک میں اتحاد قائم رکھنے کے ساتھ ہی آپسی اختلافات کو ختم کیا جا سکے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.