اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ مدھیہ پردیش میں ان کا واحد رکن اسمبلی وزیر اعلی کمل ناتھ کے ساتھ ہے۔
حالانکہ بار بار پوچھنے کے باوجود انھوں نے یہ نہیں کہا کہ ان کا رکن پارلیمان کانگریس کے ساتھ ہے بلکہ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کمل ناتھ کے ساتھ ہیں۔
اکھلیش یادو کے بیان سے جہاں کمل ناتھ سرکار کو راحت ملے گی وہیں بی جے پی کی دھڑکنیں بڑھ سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش میں سیاسی رسہ کشی جاری، فلور ٹسٹ پر نگاہ