ETV Bharat / state

Former SP MLA Son Arrested جھانسی میں ایس پی کے سابق رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 3:41 PM IST

پولیس نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور گروٹھا کے سابق ایم ایل اے دیپ نارائن سنگھ یادو کی تلاش میں چھاپے مارے کی۔ پولیس نے ایم ایل اے کے بیٹے مون یادو کو گرفتار کر لیا۔ police raid in search of deep narayan singh

جھانسی میں ایس پی کے سابق رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

جھانسی: ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی میں پولیس نے گروٹھا سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی دیپ نارائن سنگھ یادو کے گھر پر دبش دیتے ہوئے ان کے بیٹے دیپانکر یادو کو گرفتار کیا ہے۔ سابق ایم ایل اے کی بیوی میرا دیپک یادو نے پیر کو بتایا کہ دیر رات اچانک کثیر تعداد میں پولیس نفری ان کے گھر پہنچی اور بغیر وارنٹ وغیرہ دکھائے گھر میں گھس گئی اور تلاشی لی۔ پولیس نے پہلے دیپ کے بارے میں پوچھا اور ان کے گھر میں موجود نہ ہونے پر بیٹے دیپانکر یادو کو اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔ former mla son arrested in Jhansi

انہوں نے دعوی کیاکہ پولیس نے کالونی میں موجود سیکورٹی گارڈ سے لائسنسی بندوق اور موبائل بھی چھین لئے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات نیپال سنگھ نے بتایا کہ سابق بلاک پرمکھ لیکھ راج سنگھ یادو کے ذریعہ جھانسی میں پی اے سی پر آنے کے بعد واپس جاتے وقت پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کی گئی تھی۔اس ضمن میں کل 11ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔اوراس میں استعمال دو گاڑیوں کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: TRS MLA's Son Arrested In Abetment To Suicide Of 4 People: اجتماعی خودکشی معاملہ میں ٹی آر ایس رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

بتایا جاتا ہے کہ یہ پورا معاملہ کچھ دن قبل اس وقت طول پکڑ گیا جب سماج وادی پارٹی کے سابق بلاک پرمکھ لیکھ راج سنگھ یادو کے خلاف پولیس حراست سے فرار ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ا س مقدمے میں سابق ایم ایل اے دیپ نارائن سنگھ کے سالے اور نگرپنچایت مونٹھ کے صدر انرودھ سنگھ یادو سمیت دیگر کے خلاف پولیس حراست سے ملزم کو بھگانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کے بعد سے پولیس اس ضمن میں کاروائی کررہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.