ETV Bharat / state

Former UP MLC’s Son Arrested: گینگسٹر ایکٹ کے تحت سابق ایم ایل سی کے فرزند کی لاجپت نگر سے گرفتاری - سابق ایم ایل سی کے فرزند گرفتار

بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی حاجی اقبال اور ان کے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی سمیت چار لوگوں کے خلاف مرزا پور پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ جعلسازی اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت درج کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ ان کے سابق ساتھی امت جین عرف دادو نے درج کرائی ہے۔ Former BSP MLC Haji Iqbal’s Son Arrested in Delhi

گرفتاری
گرفتاری
author img

By

Published : May 14, 2022, 7:33 AM IST

سہارنپور: اترپردیش پولیس نے سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے فرزند علی شان کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت دہلی کے لاجپت نگر سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس اور کرائم برانچ کے عہدیداروں نے جمعرات کی رات کان کنی مافیا حاجی اقبال کے بیٹے علی شان کو گرفتار کیا، وہ اس وقت بہٹ کوتوالی میں ہے۔ سہارنپور کی بہٹ پولس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت غریبوں سے دھوکہ دہی اور زمین ہتھیانے کے معاملے میں یہ کارروائی کی ہے۔ Former BSP MLC Haji Iqbal’s Son Arrested in Delhi

گرفتاری

واضح رہے کہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت یہ تیسری گرفتاری ہے۔ تاہم حاجی اقبال، ان کے فرزند جاوید، واجد اور افضل تاحال مفرور ہیں۔ اس سے قبل معاون سابق بلاک پرمکھ راؤ لئیق اور نسیم کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔ راؤ لئیق کو عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ کوتوالی بہٹ کے انسپکٹر برجیش کمار پانڈے اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ ایس پی دیہات سورج رائے نے بتایا کہ علی شان کو بہٹ پولیس اور سرویلنس ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ اسے رات دو بجے کے قریب لاجپت نگر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ایک فارچیونر گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی حاجی اقبال اور ان کے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی سمیت چار لوگوں کے خلاف مرزا پور پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ جعلسازی اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت درج کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ ان کے سابق ساتھی امت جین عرف دادو نے درج کرائی ہے۔ اس معاملے کو لے کر مہاویر کالونی کے رہنے والے امت جین نے ایس ایس پی کو ایک خط بھیجا، جس میں الزام لگایا گیا کہ ملزم اس کے فرضی دستخط سے بینک اکاؤنٹ چلاتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی محکمۂ کان کنی سے ایم ایم 11 فارم جاری کیے جائیں۔ اقبال نے انہیں دہشت زدہ کیا اور ان کی مرضی کے بغیر لاکھوں روپے کی زمین بھی خرید لی۔ پھر کئی کمپنیوں اور ٹرسٹوں میں اپنا پیسہ لگا دیا۔

حال ہی میں ایس ایس پی آکاش تومر کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں کان کنی مافیا کے منشی نسیم اور اس کے بیٹے حاجی اقبال کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیدادیں پائی گئیں۔ ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے ان جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد محکمۂ ریونیو اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان تمام جائیدادوں کو قرق کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.