غازی پور: باندہ جیل میں بند سابق ایم ایل اے مختار انصاری کو 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پانچ لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ سزا غازی پور گینگسٹر ایکٹ سے متعلق ایک کیس میں ہفتہ کو گینگسٹر کورٹ نے سنائی۔مختار انصاری کے علاوہ بھیم سنگھ کو بھی 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ بھیم سنگھ مختار انصاری کے اتحادی رہے ہیں۔ بھیم سنگھ عدالت پہنچ چکے تھے، جبکہ مختار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔
آج عدالت نے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں غازی پور سے بی ایس پی رکن پارلیمان افضل انصاری اور مختار انصاری کے غنڈہ کیس میں فیصلہ سنایا۔ مختار انصاری پر ایک اور غنڈہ کیس ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں چل رہا ہے۔ چندولی میں 1996 کے کوئلہ تاجر نند کشور رنگٹا اغوا اور قتل کیس اور کرشنا نند رائے قتل کیس کو شامل کرکے گینگ چارٹ بنایا گیا تھا۔ کرشنا نند رائے قتل کیس کے حوالے سے افضل انصاری پر گینگ چارٹ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:Mansoor Ansari مختار انصاری کے کزن منصور انصاری کی 18 دکانیں سیل
بتا دیں کہ 29 نومبر 2005 کو اس وقت کے بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے کو محمد آباد کے بھوارکول تھانہ علاقے کی بسانیہ چٹی میں بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے سمیت قتل کر دیا گیا تھا۔ مختار انصاری اور افضل انصاری اس قتل کیس کے مرکزی ملزم تھے۔ یہ معاملہ سی بی آئی کورٹ میں چل رہا تھا۔ دونوں بھائیوں مختار انصاری اور افضل انصاری کو سی بی آئی عدالت نے بری کر دیا ہے۔ کیس میں ایم پی افضل انصاری اور مختار انصاری کے خلاف 2007 میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ بحث یکم اپریل کو مکمل ہوئی۔ اس کے بعد عدالت نے آج اپنا فیصلہ سنایا۔