ETV Bharat / state

Former MLA Muawiya Ali File Nomination: سماج وادی پارٹی نے دیوبند سے اپنا امیدوار تبدیل کر دیا؟ - سماج وادی پارٹی نے دیوبند سے امیدوار تبدیل کردیا

اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ تاہم پہلے مرحلے لیے پرچہ نامزدگی کے آخری دن سیاسی اتھل خوب دیکھنے کو ملی۔ سماج وادی پارٹی کی جانب سے دیوبند اسمبلی حلقہ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن پارٹی نے اپنا امیدوار تبدیل کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ Two SP Leaders Filed Nominations for Deoband Seat

former-mla-muawiya-ali-file-nomination-from-deoband
سماج وادی پارٹی نے دیوبند سے اپنا امیدوار تبدیل کردیا ؟
author img

By

Published : Jan 28, 2022, 10:57 PM IST

دیوبند اسمبلی سیٹ پر اسمبلی انتخابات بہت دلچسپ ہوتا جارہا ہے۔ پرچہ نام زدگی کے آخری روز دیوبند اسمبلی سیٹ سے سابق اسمبلی رکن معاویہ علی نے سماج وادی پارٹی کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ Former MLA Muawiya Ali File Nomination اس سلسلے میں معاویہ علی کا کہنا ہے کہ سماج وادی پارٹی نے انہیں پارٹی نشان دیا ہے، اس لیے انہوں نے پرچہ داخل کیا ھے۔ Two SP Leaders Filed Nominations for Deoband Seat

واضح رہے کہ پانچ روز قبل دیوبند اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کی جانب سے سابق ریاستی وزیر آنجہانی راجندر رانا کے بیٹے کارتکیہ رانا بھی اپنا پرچہ داخل کر چکے ہیں۔ کارتکیہ اور معاویہ علی کے درمیان کئی روز سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے۔

ویڈیو
اس سلسلے میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی نائب صدر جگپال داس گوجر نے کہا کہ' پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر معاویہ علی کو دیوبند اسمبلی سیٹ پر سماج وادی پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔اس سلسلے میں جب کارتکیہ رانا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.