ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان اور سابق کابینی وزیر پروفیسر ابھیشیک مشرا کا ایس پی کارکنان اور برہمن برادری کے لوگوں نے استقبال کیا۔
پروفیسر ابھیشیک مشرا ایکسپریس وے کے ذریعے غازی آباد برہمن سماج پروگرام میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔
اس موقع پر ایس پی کے ضلعی ترجمان راگھویندر دبے نے کہا کہ پروفیسر ابھیشیک مشرا اترپردیش میں برہمنوں کے مسلسل قتل و غارت گری کے خلاف حکومت کے خلاف بلا خوف آواز اٹھا رہے ہیں۔
جب کہ مختلف اضلاع کا دورہ کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:'کامل ایمان کے لئے اہل بیت کی محبت ضروری'
وہ برہمنوں کو سماج وادی پارٹی سے جوڑنے کی مہم چلا رہے ہیں۔
اس موقع پر ایس پی کے سینئر رہنما نیرج شرما ، انیل پنڈت ، پردیپ شرما ، اتول شرما ، سچن بھاردواج ، ڈاکٹر آشرے گپتا ، بلارام پہلوان ، منو کھاری ، انکیت یادو اور اتول یادو وغیرہ موجود تھے۔