ETV Bharat / state

اے ایم یو میں گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کی نمائش کا افتتاح - پروفیسر ذکی انور صدیقی

Flowers Exhibition At AMU علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ’گلستان سید‘ پارک میں لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیر اہتمام سالانہ گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی دو روزہ نمائش کا اے ایم یو کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے افتتاح کیا۔

اے ایم یو میں گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کی نمائش کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 4:31 PM IST

علی گڑھ :گلستان سید‘ پارک علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیر اہتمام سالانہ گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی دو روزہ نمائش سے متعلق پروفیسر ذکی انور صدیقی، ممبر انچارج، لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ نے بتایا کہ مجموعی طور سے 674 نمائش میں سے کلاس اے میں گلاب کے پھولوں کی 43 انٹریز، جب کہ کلاس بی میں 22 انٹریز ہیں جو خواتین اور بچوں کی تیار کردہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کلاس سی میں کولیئس کی 112پیشکش، کلاس ڈی میں گل داؤدی کی 132 پیشکش، کلاس ای میں ’کنگ اینڈ دی کوئین آف دی شو‘ کے لیے پھولوں کی 33 انٹریز، کلاس ایف میں گل داؤدی ڈبل کی 114 پیشکش اور کلاس جی میں 218 آرائشی پودے شامل ہیں۔

ایسوسی ایٹ ممبر انچارج ڈاکٹر طارق آفتاب نے بتایا کہ نمائش میں مختلف مقابلہ جاتی زمروں میں وائس چانسلر لاج، پرو وائس چانسلر لاج، رجسٹرار لاج، اسٹاف کلب، وکٹوریہ گیٹ نرسری، ایس ایس ہال نارتھ، ایس ایس ہال ساؤتھ، گلستان سید، گیسٹ ہاؤس نمبر 1 اور 3، زیڈ ایچ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، شعبہ نباتیات، بوٹینیکل گارڈن، بیگم مشرف جہاں روز گارڈن، کینیڈی ہال، البرکات پبلک اسکول، آر اے ایف 104 اور انفرادی شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسپورٹس سائنس پر ساتویں قومی کانفرنس کا افتتاح

اس موقع پر یونیورسٹی کے فنانس آفیسر پروفیسر محمد محسن خاں، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر عبدالعلیم اور پروفیسر نعیمہ خاتون، پرنسپل، ویمنس کالج بطور مہمانان اعزازی موجود تھے۔ نمائش کا اختتام 17 دسمبر کو سہ پہر تین بجے ضلع مجسٹریٹ مسٹر اندر وکرم سنگھ، آئی اے ایس کے بدست تقسیم انعامات کے ساتھ ہوگا۔ مہمانان اعزازی کے طور پر رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس، اور پراکٹر پروفیسر محمد وسیم موجود رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.