ETV Bharat / state

کورونا واریئر کے لیے پھول برسائے گئے - بی ایچ یو ہسپتال کے ساتھ ضلع اور او ای ایس آئی ہسپتال

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں ایئر فورس کے ہیلی کاپٹروں سے کورونا واریئر پر پھولوں کی بارش کی گئی۔

کورونا واریئر کے لیے پھول برسائے گئے
کورونا واریئر کے لیے پھول برسائے گئے
author img

By

Published : May 3, 2020, 8:01 PM IST

کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا پر طاری ہے۔ اس وبا کے دور میں پولیس، ڈاکٹر، نرس اور صفائی ملازمین میڈیکل اسٹاف اپنی جان کی بازی لگا کر سبھی کی خدمت کر رہے ہیں۔ تاکہ یہ وبا جلد سے جلد ختم ہو جائے۔ اتوار کے روز انہیں لوگوں کی حوصلہ آفضائی کے لیے پورے ملک میں ایئر فورس کی جانب سے پھولوں کی بارش کی گئی۔

وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ میں بھی ایئرفورس کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھولوں کی بارش کر کے کورونا واریئر کی حوصلہ آفضائی کی گئی۔ بی ایچ یو ہسپتال کے ساتھ ضلع اور او ای ایس آئی ہسپتال پر ہیلی کاپٹر سے 400 کلو پھولوں کی بارش کی گئی۔ اس دوران سبھی کی نگاہیں ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر پر ٹکی رہیں۔

فوج کے سربراح جنرل بپن راوت نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ، فوج اتوار کے روز کورونا واریئرز کی حوصلہ آفضائی کرے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ وقت کے دور میں ڈاکٹر، پولیس اہلکار، میڈیا کے لوگ، صفائی ملازمین ڈلیوری بوائے، بینک ملازمین اور سرکاری ملازمین یہ تمام لوگ اپنی زندگی داؤں پر لگا کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پردے کے پیچھے رہ کر اس دور میں ملک کو ایک ڈور میں باندھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.