ریاست اترپردیش کے مغربی شہر میرٹھ میں بابری ایودھیا کیس پر متوقع فیصلے سے پہلے پولیس انتظامیہ نے شہر میں امن وامان کی فضا قائم کرنے کی مسلسل کوشش کررہی ہے۔
اس ضمن میں میرٹھ پولیس اور آے آر ایف کی فورسز نے مشترکہ طور پر مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ہے۔
پولیس نے حساس علاقوں کی نشاندہی کرکے پولیس فورسز کی تعیناتی کی جگہ بھی منتخب کی ہے، وہیں دوسری جانب فلیگ مارچ کرکے لوگوں کو امن و امان قائم رکھنے کی درخواست کی ہے۔
فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی سٹی اکھلیش نارائن نے کہ، جبکہ درجنوں کی تعداد میں ہتھیاروں سے بند پولیس انتظامیہ نے گزری باراز، صرافہ بازار اور سبھاش بازار سمیت کوتوالی علاقےکی کا جائزہ لیا۔
بابری کیس پر جیسے جیسے فیصلے کے دن قریب ہورہے ہیں پولیس انتظامیہ بھی قانونی نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے لیے مختلف حکمت عملی کو اپنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میرٹھ پولیس نے سبھی مذہبی رہنماؤں سے میٹنگ کے بعد پولیس چوکی تھانہ اور علاقائی سطح پر بھی امن و امان قائم رکھنے کی درخواست کی ہے۔