ETV Bharat / state

بارہ بنکی: تہوار اور پنچایت انتخابات کے پیش نظر فلیگ مارچ - بارہ بنکی میں فلیگ مارچ نکالا گیا

ضلع بارہ بنکی میں پولیس اور انتظامیہ نے ہولی، شب برات اور پنچایت انتخابات کے پیش نظر فلیگ مارچ نکالا۔ اس فلیگ مارچ میں ڈی ایم اور ایس پی سمیت ضلع کے تمام سی او اور تمام ایس ڈی ایم بھی موجود رہے۔

تہوار اور پنچایت انتخابات کے پیش نظر فلیگ مارچ

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 10:13 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعہ کو ہولی، شب برات اور پنچایت انتخابات کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ نے فلیگ مارچ نکال کر عوام کو اپنی مستعدی کا احساس کروایا۔ ساتھ ہی غیر سماجی عناصر کو پیغام دینے کی بھی کوشش کی گئی کہ پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو ہی پنچایت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی کے پیش نظر اور آئندہ ہونے والے انتخابات کے مد نظر شہر کے پٹیل تراہے سے سترکھ رام نگر تراہے تک فلیگ مارچ نکالا گیا۔ اس فلیگ مارچ میں ڈی ایم اور ایس پی سمیت ضلع کے تمام سی او اور تمام ایس ڈی ایم بھی موجود رہے۔

تہوار اور پنچایت انتخابات کے پیش نظر فلیگ مارچ

فلیگ مارچ کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ یمنا پرساد نے بتایا کہ فلیگ مارچ کے ذریعہ یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ تہوار اور انتجابات کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس مکمل طور سے مستعد ہے۔ غیر سماجی عناصر کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ ساتھ ہی عوام کو بھی یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ بےخوف ہوکر تہوار اور انتخابات میں حصہ لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.