اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں یوم آزادی کے موقع پر تمام اسکولز، کالجوں اور مدرسوں میں پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی، پرچم کشائی کے بعد تقریب میں موجود علماء اور اساتذہ کرام نے طلبا کے سامنے اس دن کی اہمیت کا ذکر کیا۔ اور ملک کی سالمیت اور آپسی اتحاد کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر خاص طور سے مدارس میں روایتی انداز میں پرچم کشائی کے بعد قومی ترانے گائے گئے اور تقریریں پیش کی گئی، عقیدت اور احترام کی اس روایت کو زندہ رکھتے ہوئے سبھی مدارس میں جشن یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔