ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کا کھادی آشرم قومی پرچم تیار کرنے کا لائسنسی سینٹر ہے۔ 1920میں میرٹھ میں کھادی آشرم کے قیام کے دس سال بعد سے ہی یہاں ترنگا بنانے کا کام جاری ہے۔
کھادی آشرم میں کھادی کا تھان تیار کرنے کے بعد تھان کو رنگا جاتا ہے، اس کے بعد روایتی طریقہ سے اسکرین پرنٹ کرکے جھنڈے کو سکھایا جاتا اور پھر سلائی کی جا تی ہے، لیکن اس سال كورونا وبا کے چلتے ترنگا تیار کرنا بے حد مشکل ہو رہا ہے۔
خاص کر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی ترنگے کے آرڈر کم ہی مل رہے ہیں اور اس کی سپلای جہاں پہلے ہزاروں میں ہوا کرتی تھی اب کئی سوں میں رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
نوابوں کے شہر میں تانگے والوں پر فاقہ کشی کی نوبت
میرٹھ کے کھادی آشرم میں تیار ترنگے جھنڈے کشمیر سے لیکر کنیاکماری تک سپلائی کیے جاتے ہیں، جو خاص مواقع پر شان سے پھہرائے جاتے ہیں، لیکن حالات چاہے جیسے ہو میرٹھ میں تیار کیا ترنگا اپنی آن بان اور شان کے لیے ہمیشہ جانا جائیگا۔