ETV Bharat / state

تاج محل میں معصوم بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ - تاج محل میں چھیڑ چھاڑ کا معاملہ

ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل میں ایک شخص نے پانچ سالہ بچی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ بچی کے شور مچانے پر اہل خانہ نے ملزم کو پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تاج محل میں پانچ سالہ لڑکی کے ساتھ بدتمیزی

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 1:42 PM IST

تاج محل کے احاطے میں جمعرات کے روز آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور نے پانچ سالہ بچی کے ساتھ چھیڑچھاڑ اور بدتمیزی کی۔بچی ممبئی سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تاج محل گھومنے آئی تھی۔جب وہ باغ میں کھیل رہی تھی، تب اس کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔بچی کے شور مچانے پر اہل خانہ نے ملزم ڈرائیو کر پکڑ لیا اور وہاں موجود سی آئی ایس ایف کے جوان کے حوالے کردیا۔

سی آئی ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر اسے ٹورزم پولیس کے سپرد کردیا ہے۔حالانکہ متاثرہ خاندان نے ملزم کے خلاف کوئی تحریر نہیں دی ہے۔اس پر پولیس نے امن و امان کو نقصان پہنچانے کے سلسلے میں ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

مہاراشٹر کے ممبئی سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ تاج محل کا دورہ کرنے آیا تھا۔بچی تاج محل کے احاطے میں ہی کھیل رہی تھی۔تبھی شیخ آصف نامی ایک شخص نے اسے پکڑ لیا۔ملزم نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ جس کے بعد بچی نے شور مچا کر اس کی مخالفت کی۔بیٹی کی آواز سن کر بچی کے والدین نے ملزم نے کو پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔وہیں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچی کے ساتھ کھیل رہا تھا، لیکن ایسا الزام عائد کیا جائے گا میں نے سوچا نہیں تھا۔

سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔اطلاع ملنے پر پہنچی ٹورزم پولیس نے اہل خانہ کو شکایت درج کرانے کی بات کہی تب اہل خانہ نے اس سے انکار کردیا۔ٹورزم پولیس انچارج اقبال حیدر نے بتایا کہ ملزم شیخ آسف آندھراپردیش کا رہائشی ہے۔وہ ایک کار ڈرائیور ہے۔وہ ایک سیاح کے ساتھ تاج محل آیا تھا۔ملزم کے خلاف امن و امان کو نقصان پہنچانے کے لیے کارروائی کی گئی ہے۔اسے جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.