ETV Bharat / state

سہارنپور: سریہ گینگ کے پانچ چور گرفتار

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں چوروں کا ایک گینگ پکڑا گیا ہے جن کے پاس سے لاکھوں روپے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے سب کو جیل بھیج دیا ہے۔

five thieves of sriya gang arrested in saharanpur uttar pradesh
چوروں کے پاس سے آٹھ کوئنٹل سریہ برآمد
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 10:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سریہ گینگ کے پانچ چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے چوری کی گئی دو موٹرسائیکلیں، ایک بولیرو کار، آٹھ کوئنٹل سریہ، تین طمنچے اور دو چاقو برآمد کیا ہے۔ چوروں کو جیل بھیج دیا ہے۔

سہارنپور میں سریہ گینگ کے پانچ چور گرفتار

موصولہ اطلاع کے مطابق خانقاہ چوکی پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ چور سامان چوری کرکے مظفرنگر کی جانب فروخت کرنے کے لیے جا رہے ہیں، جس کے بعد چوکی انچارج اصغر علی اپنی ٹیم کے ساتھ ہائی وے پر پہنچ گئے۔ کچھ دیر بعد جامعہ طبیہ کے نزدیک پولیس نے دو بائکوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو روک کر ان سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ چوری کا سامان لےکر اس کو بیچنے کے لیے مظفرنگر جا رہے ہیں۔

five thieves of sriya gang arrested in saharanpur uttar pradesh
چوروں کے پاس سے آٹھ کوئنٹل سریہ برآمد

پولیس نے پیچھے آرہی بولیرو گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔ ٹرک کو بھی قبضہ میں لے لیا۔ جس میں چوری کیا گیا سریہ بھرا ہوا تھا۔ سبھی کو حراست میں لےکر پولیس کوتوالی لے آئی۔ جہاں تفتیش میں چوروں نے اپنے نام محمد گلزار ولد یعقوب ساکن ککرولی ضلع مظفرنگر، امیر عالم ساکن ککرولی، نتن ولد کنور سنگھ ساکن بسیڑا تھانہ ناگل، پنکج ولد عقل چند، ویداس ولد انوج ساکن بھرت پور تھانہ ناگل بتائے ہیں۔

اتر پردیش: ڈاکٹر کفیل خان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

چوروں سے پولیس نے چوری کی گئی دو موٹرسائیکلیں، ایک بولیرو کار، آٹھ کوئنٹل سریہ، تین طمنچے اور دو چاقو برآمد کیے ہیں۔ چوروں نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ چوری کا سامان مظفر نگر فروخت کرنے جارہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی قبول کیا کہ ان کے پاس دونوں بائکیں اور بولیرو گاڑی بھی چوری کی ہے۔ پولیس نے تفتیش کر سبھی کو جیل بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.