ETV Bharat / state

Fake Notes Smuggling in Etawah اٹاوہ میں نقلی نوٹوں کے ساتھ پانچ اسمگلر گرفتار

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 12:52 PM IST

اٹاوہ پولیس نے تقریباً 2 لاکھ کے جعلی نوٹوں کے ساتھ 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ نوٹوں کو فرانسک جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔ fake notes recovered in Etawah

اٹاوہ میں نقلی نوٹوں کے ساتھ پانچ اسمگلر گرفتار

اٹاوہ: ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بسریہر پولیس نے نقلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے پانچ اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو لاکھ 32 ہزار روپئے کی نقلی کرنسی برآمد کی ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ برآمد کئے گئے نقلی نوٹوں کو دہلی سے آگرہ فیروزآباد اور اٹاوہ میں سپلائی کیا جانا تھا لیکن پولیس کو ایک اطلاع کی بنیاد پر ان سبھی کو بسریہر پولیس کلاباغ کے پاس سے گرفتار کرلیا ہے۔ نقلی نوٹوں کو اسمگلروں کے قبضے سے ایک کار بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذریعہ نقلی نوٹوں کی سپلائی مختلف مقامات پر کی جاتی رہی ہے۔ پولیس نے نقلی نوٹوں کے ساتھ مہر عالم، ذیشان، طلحہ، راج کرن اور زبیر کو جعلی نوٹوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ان میں سے تین فیروز آباد کے رہنے والے ہیں جبکہ ایک دہلی اور ایک بلند شہر سے ہے۔

جعلی نوٹ سپلائی کرنے والے گروہ کے سرغنہ راجہ عرف اسلم کو پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے۔ یہ تمام لوگ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پکڑے گئے اور یہ نوٹ آگرہ سے لکھنؤ لے جا رہے تھے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار ورما نے بتایا کہ گرفتار بدمعاشوں سے 100، 200، 500 اور 2000 روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ یہ لوگ مختلف شہروں میں لوگوں کو کم پیسوں کا لالچ دے کر پیسے کماتے تھے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اسمگلروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے 20 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ghaziabad Police Busts Fake Currency Racket: غازی آباد میں جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والا گروہ گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.