ETV Bharat / state

Murder in Mainpuri مین پوری میں ایک ہی گھر میں سوئے ہوئے پانچ افراد کا قتل - مین پوری میں پانچ افراد کا قتل

ضلع مین پوری میں ایک ہی گھر میں پانچ افراد کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس موقعے پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔ Five people killed in Mainpuri

مین پوری میں ایک ہی گھر میں سوئے ہوئے پانچ افراد کا قتل

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 10:06 AM IST

مین پوری: اتر پردیش کے ضلع مین پوری سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ گھر کے ایک نوجوان نے صبح 4.30 سے ​​5 کے درمیان سوئے ہوئے پانچ افراد پر فاوڑے سے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔ واقعہ ضلع کے کشنی تھانہ علاقہ کے تحت گوکل پور آرسارا گاؤں کا ہے۔ واقعے کو انجام دینے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ملزم نے اپنی بیوی پر بھی حملہ کیا جو زیر علاج ہے۔ گوکل پور آرسارا کا رہنے والا شیویر یادو (30) جمعہ کو اٹاوہ سے ایک بارات میں شرکت کر کے واپس گاؤں واپس آیا تھا۔ اس کے بعد سب کھا پی کر سو گئے۔ اس کے بعد شیویر نے اپنے بھائی بھولن یادو (25)، سونو یادو (21) اور سونی (20) بیوی سونو یادو کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: Murder in Delhi دہلی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار

یہی نہیں شیویر نے اپنے بہنوئی سوربھ (23) اور دوست دیپک (20) کا بھی قتل کر دیا۔ سوربھ چندا حویلیہ تھانہ کشنی کا رہنے والا تھا۔ جب کہ دیپک فیروز آباد کا رہنے والا تھا۔ وہیں شیویر یادو نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ تین زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا۔ کئی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے قتل کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ونود کمار اور کئی تھانوں کی فورس گاؤں پہنچ گئی۔ تین زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.