ETV Bharat / state

Shahjahanpur Road Accident شاہجہاں پور سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت

یوپی کے شاہجہاں پور ضلع میں جمعہ کو ایک دردناک سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ موٹر سائیکل سوار کو صبح پانچ بجے کے قریب نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ road accident in Shahjahanpur

شاہجہاں پور میں سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار پانچ افراد کی موت

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 5:01 PM IST

Updated : Jun 23, 2023, 5:13 PM IST

شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں جمعہ کی علی الصبح نامعلوم گاڑی سے ٹکرا جانے کے بعد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے موٹر سائیکل سوار 5 افراد کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔ پولس سرکل آفیسر صدر امت چورسیا نے جمعہ کو بتایا کہ شیراماؤ سدرن زون کے پولیس اسٹیشن کے شاہجہاں پور-لکھنؤ اسٹیٹ روڈ پر دلاور پور گاؤں کے قریب ایک حادثے میں بائیک پر سوار دو بچوں سمیت 5 افراد کی موت ہوگئی،موٹر سائیکل نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جیتی پور کا رہنے والا رگھوویر اپنے ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے شاہ آباد کے علاقے میں گیا ہوا تھا، صبح سویرے واپس آتے ہوئے دلاور پور گاؤں کے قریب اس کی موٹر سائیکل کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے رگھویر ( 34) موٹر سائیکل پر بیٹھی بیوی جیوتی (30) اور ان کے بچے ابھی (03)، کرشنا (05) اور جیوتی کی بہن جولی (35) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

چورسیا نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوراً پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا، سبھی کے سر پر چوٹیں آئی تھیں، ایسا لگتا ہے کہ یا تو بائک سوار سو گیا یا پھر کوئی نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ فی الحال پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہجہاں پور ضلع میں دو پہیہ گاڑیوں پر اجازت سے زیادہ لوگوں کا سفر کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے اکثر بڑے حادثات ہوتے ہیں۔ ٹریفک پولیس مسلسل لوگوں کو گاڑی پر مقررہ تعداد میں بیٹھنے اور ہیلمٹ پہننے کی تلقین کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shahjahanpur Road Accident شاہجہاں پور میں دو کار کے درمیان ٹکر، تین کی موت

یو این آئی

Last Updated : Jun 23, 2023, 5:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.