ETV Bharat / state

بجنور: کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 5 ہلاک

اتر پردیش کے شہر بجنور کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے بعد آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی
کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 6:14 PM IST

کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث وہاں کام کرنے والے 5 مزدور جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ قریبی لوگوں سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تمام مزدوروں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیج دیا۔

ایس پی ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ

بجنور کے تھانہ کوتوالی شہر کے محلہ بکشی والا میں ایک کیمیکل فیکٹری میں پٹاخے بنانے کا کاروبار کیا جارہا تھا۔ کام کے دوران اچانک دھماکہ ہوا جس کے بعد پوری فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے سبب وہاں کام کرنے والے پردیپ کمار، چنٹو، سونو اور برج پال کی جھلس جانے کے باعث موت ہوگئی جبکہ 2 سے 3 مزدور شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

اس تعلق سے ایس پی ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ 'فیکٹری میں اچانک آگ لگنے اور دھماکے کے باعث وہاں کام کرنے والے 5 مزدوروں کی دردناک موت ہوگئی۔ پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا ہے اور آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.