ETV Bharat / state

گونڈہ: بی جے پی رہنما کے بیٹے سمیت پانچ پر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام

اترپردیش کے ضلع گونڈا میں بی جے پی رہنما کے بیٹے سمیت پانچ افراد نے ایک لڑکی کو اس کے گھر سے اغوا کیا اور اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے پانچوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گونڈہ: بی جے پی رہنما سمیت پانچ افراد نے لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 8:26 AM IST

Updated : Apr 1, 2021, 9:32 AM IST

خبر کے مطابق یہ سارا معاملہ منگل کی رات پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ضلع گونڈا کے ضلع کٹرا بازار تھانہ کے تحت واقع ایک گاؤں میں ایک 18 سالہ لڑکی جو اپنے گھر میں سو رہی تھی، کو اغوا کر کے اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

گونڈہ: بی جے پی رہنما کے بیٹے سمیت پانچ پر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام

بی جے پی اقلیتی محاذ کے رہنما بلدیو راج پاسوان کے بیٹے کے خلاف ریپ کے الزامات عائد کردئے گئے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ کچھ دن پہلے ہی بی جے پی کا بیٹا چار افراد کے ساتھ گرام پنچایت انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلانے آیا تھا۔ منگل کے روز اس کا بیٹا دوسرے ساتھیوں کے ساتھ آیا اور اس نے 18 سالہ لڑکی کو اغوا کیا جو گھر میں سو رہی تھی۔ پھر اسے گاؤں سے دور لے جاکر جنسی زیادتی کی گئی۔ اس سلسلہ میں لواحقین نے مقدمہ درج کیا ہے۔

گونڈہ: بی جے پی رہنما سمیت پانچ افراد نے لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی
گونڈہ: بی جے پی رہنما سمیت پانچ افراد نے لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی

جب سماج وادی پارٹی رہنماؤں نے ہنگامہ برپا کیا تو پہلے مقامی پولیس پورے معاملے کو چھیڑ چھاڑ کا معاملہ بتا رہی تھی۔ بعد میں سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے پورے معاملے پر کٹرا بازار تھانے میں ہنگامہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس کے بعد پولیس نے کیس درج کرلیا۔ متاثرہ کو طبی معائنے کے لئے ڈسٹرکٹ ویمنس اسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ دوسروں کی تلاش کی جارہی ہے۔

متاثرہ کے لواحقین انصاف کی درخواست کر رہے ہیں، جب لواحقین سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ بچی گھر میں سو رہی تھی رات گئے بی جے پی رہنما کے بیٹے سمیت چار افراد گھر میں داخل ہوئے اور بچی کو اٹھا کر میدان میں لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ ہم اس ضمن میں پولیس اور انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس حوالہ پولیس نے پورے معاملے پر کرنل گنج پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل منّا اپادھیائے کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ گاؤں کے نوجوانوں کے ذریعہ ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر فرد جرم درج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جب کہ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Last Updated : Apr 1, 2021, 9:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.