بارہ بنکی میں پیر کے روز پیس کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے مساجد اور عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے لیے 5 افراد کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس سے قبل ہی عیدگاہ کمیٹیوں نے ایک اجلاس منعقد کرکے عیدگاہ میں نماز ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ عید کے دن عیدگاہ کے تالے نہیں کھلیں گے۔
دراصل عیدگاہ میں ایک وقت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ عید کی نماز ادا کرتے ہیں، ایسے میں عیدگاہ کمیٹی کے لیے یہ کام آسان نہیں تھا کہ وہ کن پانچ افراد کا انتخاب کریں۔ اس لیے یہ طے کیا گیا کہ اس سال عیدگاہ میں نماز ادا نہیں کی جائے گی۔
وہیں دوسری جانب مساجد میں بھی عیدالاضحیٰ کی نماز میں پانچ افراد کی اجازت ہے۔ اس لیے حکومت کی جانب سے جاری احکامات کی وجہ سے عید کے موقع پر مساجد میں 5 افراد ہی نماز ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں:
مسجد الاقصیٰ میں عید کی نماز ادا کی گئی
بارہ بنکی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر زیادہ تر لوگ عید کی نماز گھروں میں ہی ادا کریں گے۔