ETV Bharat / state

جعل ساز گروہ کے پانچ افراد گرفتار - اے ٹی ایم کارڈ بدل دینے کا واقعہ

سونبھدر پولیس نے ایس بی آئی اے ٹی ایم کے نزدیک گھیرا بندی کر کے پانچ افراد کو گرفتار کیا۔

جعل ساز گروہ کے پانچ افراد گرفتار
جعل ساز گروہ کے پانچ افراد گرفتار
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 6:14 PM IST

اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے رابرٹس گنج کوتوالی پولیس و سوات ٹیم نے دھوکہ دھڑی کرنے والے بین ریاستی گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 22 مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ، ایک کار اور ایک موٹر سائیکل برآمد کیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شیری واستو نے بتایا کہ گزشتہ 29جولائی کو تکیا گاؤں باشندہ جئے پرکاش موریہ بازار میں ایک اے ٹی ایم مشین سے روپیہ نکالنے گئے تھے تبھی دو نامعلوم افراد کے ذریعہ ان کا اے ٹی ایم کارڈ بدل کر ان کے کھاتے سے 8500روپئے نکال لئے گئے۔

اس ضمن میں اطلاع ملنے پر تھانہ رابرٹس گنج میں دفعہ 419،420،406،411اور 66ڈی آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمین کی گرفتاری کے لئے سوات ٹیم اور رابرٹس گنج کوتوالی پولیس کو مقررکیا گیا ۔

متاثر شخص نے جعل ساز گروہ کے ارکان کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ایس بی آئی اے ٹی ایم کے نزدیک گھیرا بندی کر کے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ اب تک غازی پور، بھدوہی،، سونبھدر، وارانسی،جونپور، مئو،بلیا، امبیڈکر نگر، دیوریا، اعظم گڑھ،چندولی و بہار کے کمور میں انہوں نے ایسی وارادتیں انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علماء کے نزدیک بابری مسجد ملبے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.