ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو کے تحصیل مدھوبن کے پانچ مزدور جو ریاست چھتیس گڑھ کے رائے پور روزگار کے لیے ہوئے تھے۔ وہ پیدل ہی سفر کر 11 ویں دن اپنے ضلع پہنچے۔
لاک ڈاؤن کے بعد چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ضلع مئو کے ببلو کمار، مونو، ہریش چندر، انیل کمار اور مدھوبن کے علاقہ کے شیلیش کمار پھنس گئے۔ رائے پور میں جندل اسٹیل فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے سامنے کھانے پینے کی پریشانی آنے لگی۔ دو بار مدد کی شکل میں راشن موصول ہوا، لیکن اس کے بعد کسی نے ان کی دیکھ بھال نہیں کی۔
فاقہ کشی کی وجہ سے پانچوں مزدوروں نے پیدل ہی گھر جانے کا ارادہ بنایا جس کے بعد وہ 22 اپریل کو رائے پور سے پیدل ہی روانہ ہوگئے۔ گیارہ ویں دن لمبا فاصلہ طے کرنے کے بعد وہ آخر کار اتوار کی شام ضلع پہنچے۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے ان سب کو غازی پور تیراھے پر روک لیا اور ساتھ ہی میڈیکل ٹیم کو جانچ کے لیے بھیجا دیا، جہاں مزدوروں کو مزید کاروائی اور ہدایات دی جارہی ہیں۔