ETV Bharat / state

علی گڑھ: ہریانہ روڈ ویز کی دو بسوں کے درمیان تصادم، 5 کی موت

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 4:33 PM IST

Updated : Mar 6, 2021, 4:47 PM IST

علی گڑھ تھانہ لودھا کے علاقہ میں ہریانہ روڈویز کی ایک بس کا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ علی گڑھ ڈی ایم کے مطابق اب تک اس حادثے میں پانچ مسافروں کی موت ہو چکی ہے۔

علی گڑھ: ہریانہ روڈویز کی دو بسوں کے درمیان تصادم، 5 کی موت

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے تھانہ لودھا کے گاؤں کرسوا میں ہریانہ روڈویز کی دو بس کے درمیان تصادم کی وجہ سے پانچ مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ علی گڑھ انتظامیہ نے زخمی افراد کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 9412729700، 9454402808 جاری کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ضلع علی گڑھ تھانہ لودھا کے علاقہ میں ہریانہ روڈویز کی ایک بس کا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے وہ دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ علی گڑھ ڈی ایم کے مطابق اب تک اس حادثے میں پانچ مسافروں کی موت ہو چکی ہے۔

وہیں، اس حادثہ میں تقریباً 25-30 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا علاج ضلع ملخان سنگھ اسپتال اور اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں چل رہا ہے۔

علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے بتایا کہ ہریانہ روڈویز کی دو بسیں لودھا کے پاس آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے موقع پر چار لوگوں کی موت ہو گئی اور ہسپتال میں بھی ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، کل 5 موت ہو چکی ہیں۔

ڈی ایم نے مزید بتایا کہ تقریبا 25-30 لوگ زخمی ہیں، کچھ لوگ شدید زخمی ہے، جن کو ضلع ملتان سنگھ اسپتال سے اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ باقی زخمیوں کا علاج چل رہا ہے اور ان کے خاندان والوں کو اطلاع دی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے وزیر اعلی کو اس حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے جنہوں نے ہدایت دی ہے کہ جو بھی زخمی ہے ان کا اچھی طریقہ سے علاج کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتال صحت اور پولیس انتظامیہ کے اہلکاروں نے حادثے سے متعلق زخمی افراد کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 9412729700، 9454402808 جاری کئے ہیں۔

Last Updated : Mar 6, 2021, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.