ETV Bharat / state

سہارنپور میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں نے استعفیٰ دیا - saharanpur District Magistrate

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران سہارنپور میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سہارنپور میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں نے استعفیٰ دیا

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:05 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ کی وجہ پرموشن میں تاخیر بتائی جارہی ہے، حالانکہ میڈیکل کالج انتظامیہ نے تمام کا استعفیٰ نا منظور کردیا ہے، میڈیکل کالج کے پرنسپل نے ڈی جی ہیلتھ اینڈ گورننس کو رپورٹ ارسال کی ہے، جس کے بعد تین ڈاکٹروں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے، میڈیکل کالج کو کووڈ 19 ہسپتال اور قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے۔

ایک طرف جہاں کورونا کے دور میں ڈاکٹر لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، وہیں سہارنپور میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں کے ذریعہ استعفیٰ دینے سے ہلچل مچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے سبب تاحال لاک ڈاؤن لاگو ہے، حالانکہ ان لاک کے تحت ملک کو کھولا جارہا ہے۔

سہارنپور میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں نے استعفیٰ دیا

اسی درمیان ضلع سہارنپور میں میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں نے میڈیکل کالج کے پرنسپل کو استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد پرنسپل نے انتظامیہ کو رپورٹ بھیج دی اور ان کے استعفی نامنظور کر دیا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کے ذریعہ ان پانچ ڈاکٹروں سے بات کرنے کے بعد تین ڈاکٹروں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ 'ان کے استعفیٰ کی وجہ پر انہوں نے کہا کہ 'ترقی کی وجہ سے نہیں بلکہ ذاتی وجوہات کے بنا پر انہوں نے استعفیٰ دیا تھا، تین ڈاکٹروں نے استعفیٰ واپس لے لیا ہے باقی دو ڈاکٹروں سے بات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.