ETV Bharat / state

Jalaun Road Accident جالون میں سڑک حادثہ، پانچ کی موت، سترہ زخمی

اترپردیش کے ضلع جالون کے مادھو گڑھ علاقے میں ایک مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ 17 مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں سی ایچ سی رامپورا میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 7, 2023, 6:18 PM IST

جالون: اترپردیش کے ضلع جالون کے مادھو گڑھ علاقے میں اتوار کی علی الصبح ایک بس گہرے گڑھے میں پلٹ گئی جس سے اس میں سوار پانچ مسافروں کی موت ہوگئی جب کہ دیگر 17 مسافر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اعراض راضا نے بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات ریڈر علاقے منڈیلہ گاؤں سے ایک بارات رامپورا تھانہ علاقے کے دتاولی گاؤں آئی تھی۔بارات کو لے کر بس واپس منڈیلا جارہی تھی کہ علی الصبح تقریبا تین بجے مادھو گڑھ علاقے کے گاؤں گوپال پورا کے نزدیک کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ گہرے گڑھے میں پکٹ گئی۔

اس حادثے میں بس سوار سبھی مسافر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔راہ گیروں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے راحت رسانی کا کام شروع کرتے ہوئے سبھی زخمیوں کو سی ایچ سی رامپورا میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ مسافروں کو مردہ قرار دے دیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہائر سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں رگھونندن (48)،کلدیپ سنگھ(38)،شرومن(65)جالون کے رہنے والے تھے جب کہ بس ڈرائیور کلو اور کنڈکٹر وکاس رجاوت مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے رہنے والے تھے۔ حادثے میں زخمیوں کی پہچان برجیندر، اشوک، للتا پرساد، ویر سنگھ، شیو شنکر، سندر، کلو، شیو سنگھ، مہی پال، للو، راجندر، روندر کے طور پر کی گئی ہے۔

اس سے قبل اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں قیصر گنج کوتوالی علاقے میں 5 مئی کو تقریب سے واپس جا رہے آٹو سواروں پر ایک ڈمپر چڑھ گیا۔ اس حادثے میں 5 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے زخمیوں کے علاج کی ہدایات دی تھیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے حضور پور تھانہ علاقہ کے تحت پورینی گاؤں کے رہنے والے منشاررم کی بیٹی کی شادی قیصر گنج کوتوالی علاقہ کے رکنا پور گاؤں میں طے ہوئی تھی۔ جمعرات کو تلک کا پروگرام تھا جس پر منشارام تلک کے ساتھ رشتہ داروں اور کنبہ کے افراد کے ساتھ آٹو کے ذریعے رکنا پور گاؤں گئے۔ تلک کا پروگرام طے کر کے رات کو سب واپس آ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Barabanki Road Accident بارہ بنکی میں ایس یو وی درخت سے ٹکرائی، دو افراد ہلاک

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.