ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا مریضوں کی موت کے بعد لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

مغربی اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک دن میں کورونا کے پانچ پازیٹیو مریضوں کی اموات سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی بات کہی ہے۔

five corona positive death in a day in meerut
کورونا مریضوں کی موت کے بعد لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 10:57 PM IST

میرٹھ میں ایک دن میں پانچ کورونا پازیٹیو مریضوں کی موت سے ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور میڈیکل کالج انتظامیہ کی بے چینی بڑھ گئی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو ضلع انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ صحت کو سخت ہدایات جاری کی ہیں اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا انفیکشن اور اس سے ہو رہی اموات پر اب محکمہ صحت اور انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کورونا پوزیٹو مریضوں کی ہو رہی اموات پر لاپرواہی برتنے والے ڈاکٹر اور اسٹاف کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

کورونا سے ایک دن میں ہوئی پانچ موت پر لی گئی شروعاتی جانکاری کے مطابق مریض کے کووڈ کے ٹیسٹ کرانے اور نازک حالات میں مریض کو وقت پر ریفر کرنے میں پرائیویٹ ڈاکٹر اور نرسنگھ ہوم کی لاپرواہی سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

زائڈس کیڈیلا کو کورونا ویکسین ٹسٹ کی منظوری

میرٹھ میں ایک دن میں پانچ کورونا وائرس کے مریضوں کی اموات پر ریاستی حکومت کے ساتھ محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ بھی سنجیدگی سے لے رہا ہے، کیونکہ انفیکشن کو روکنے کے ساتھ ہی اس سے ہورہی اموات کو روکنا بھی بے حد ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.