ETV Bharat / state

Vaccination Center: مذہبی مقامات میں سب سے پہلے لکھنؤ کی عیدگاہ کو ویکسینیشن سینٹر کا اعزاز - maulana khalid rasheed firangi mahali

کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے مرکزی و ریاستی حکومت نے ملک گیر سطح پر ویکسینیشن سینٹرس قائم کیے اور ویکسین لگوانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی۔

لکھنؤ کی عیدگاہ پر ویکسینشن سینٹر
لکھنؤ کی عیدگاہ پر ویکسینشن سینٹر
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 8:41 PM IST

ویکسینیشن مہم میں مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کے علاوہ مذہبی مقامات نے بھی ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے جس میں لکھنؤ کی عیش باغ عیدگاہ سرفہرست ہے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی کے پی آر او مولانا عبداللطیف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عیدگاہ انتظامیہ کی پہل پر لکھنؤ کی عیش باغ عیدگاہ کو سب سے پہلے کووڈ ویکسینیشن سینٹر بنایا گیا جہاں سے بلاتفریق مذہب و ملت ہزاروں کی تعداد میں عوام ویکسین حاصل کررہی ہے۔

لکھنؤ کی عیدگاہ پر ویکسینشن سینٹر

انہوں نے بتایا کہ مذہبی مقامات میں سب سے پہلے اسی عیدگاہ کو ویکسینیشن سینٹر بنائے جانے کا اعزاز حاصل ہے اس کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں گردوارہ، مندر، مسجد اور مدارس کو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کیا گیا۔

لکھنؤ کی عیدگاہ پر ویکسینشن سینٹر
لکھنؤ کی عیدگاہ پر ویکسینشن سینٹر

مولانا عبداللطیف نے بتایا کہ گزشتہ 21 مئی سے عوام کی خدمت کے لیے عیدگاہ انتظامیہ پوری ذمہ داری کے ساتھ سینٹر پر سبھی سہولت فراہم کررہی ہے اور بڑی تعداد میں عوام ویکسین حاصل کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیداری مہم کا اثر یہ ہوا کہ عیدگاہ میں کثیر تعداد میں عوام ویکسین حاصل کرنے آنے لگی جس کے بعد اب ویکسین کم پڑرہی ہے جس سے لوگوں کو پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مولانا موصوف نے مزید بتایا کہ 'یہاں پر نہ صرف ویکسینیشن سینٹر کی تمام سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے بلکہ ویکسین کے لیے بیداری کے تحت سیلفی پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ یہاں 18 سے 45 برس کے لوگوں کے لیے الگ انتظام کیا گیا ہے جب کہ 45 برس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے علاحدہ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.