ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں پہلا ہائی ٹیک پولیس اسٹیشن بن کر تیار ہوگیا ہے، اور اضلاع میں پولیس کے جدید کنٹرول روم بنائے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع مرادآباد میں پہلا ہائی ٹیک پولیس سٹیشن بھی تیار کیا گیا ہے۔ مرادآباد میں برطانوی دور میں تعمیر کی گئی کوتوالی اب ہائی ٹیک ہوگئی۔
شکایت دہندگان کی سہولیات کے لیے جہاں کوتوالی میں شکایات کے الگ الگ روم تیار کیے گئے ہیں، وہیں کوتوالی کے علاقے میں جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرہ لگاکر جدید کنٹرول روم تیار کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ مرادآباد کا پہلا ہائی ٹیک پولیس سٹیشن ہے جو عوام کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ مرادآباد کا کوتوالی قصبہ انگریزوں نے تعمیر کیا تھا، جو اب بھی شہر کے وسط میں واقع ایک اہم تھانہ صدر مقام ہے۔ پچھلے کئی برسوں سے کوتوالی کی حالت خراب ہورہی تھی، جس کے بعد اب اس کی تجدید نو کی گئی ہے۔ کوتوالی کے خستہ حال حصے کی تزئین و آرائش اور تعمیر نو کے ساتھ ساتھ شکایات کے لیے الگ روم بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔
شہر کوتوالی کا علاقہ چھتیس جدید سی سی ٹی وی کیمروں اور ان کیمروں کے براہ راست فیڈ سے احاطہ کرتا ہے اور اس علاقہ میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ کیمروں کے ساتھ ساتھ پبلک ایڈریس سسٹم بھی لگایا گیا ہے، جس کے ذریعے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو کنٹرول روم سے براہ راست پیغامات بھیجے جاسکیں گے۔ ان سی سی ٹی وی کیمرے کو وائرلیس سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے اور ان کی براہ راست فیڈز کو ہر وقت افسران اپنے موبائلوں پر دیکھ سکتے ہیں۔
پہلے ہائی ٹیک پولیس اسٹیشن کے بعد اب شہر کے دیگر اسٹیشن بھی ہائی ٹیک کیے جائیں گے۔ بھیڑ میں مشتبہ افراد کی آسانی سے شناخت اور ان کا پتہ لگانے میں پولیس کا اعلی معیار سی سی ٹی وی بھی ایک بڑی مددگار ثابت ہوگا۔