بارہ مارچ کو دہلی سے دمجھیڑہ مسجد میں مقیم 75 سالہ بزرگ سمیت دیگر جماعتیوں کو دو اپریل کو مسجد سے جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ چلکانہ پولیس نے حراست میں لیا گیا یہ شخص آسام سے جماعت میں آیا اور گزشتہ چندروز سے کورنٹائن سینٹر میں تھا۔
مذکورہ رپورٹ آنے پر افسران میں افراتفری مچ گئی اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے آناً فاناً میں سی ایم او اور دیگر محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ساتھ لے کر موقع پر پہنچے۔
سی ایم او سہارنپور ڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے بتایا گزشتہ دیر شام آئی رپورٹ میں ایک شخص کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ تبلیغی جماعت میں آیا یہ شخص آسام کا رہنے والا تھا، تھانہ سرساوہ کے موضع دمجھیڑہ کی مدینہ مسجد میں دہلی سے آکر رکا تھا۔
جماعتوں کی تلاش شروع ہوئی تو محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے مذکورہ شخص کو پیپر ِمل روڈ پر واقع کورنٹائن سینٹر میں داخل کرادیا گیا اور ان کا سیمپل جانچ کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔
سی ایم او ڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے بتایا کہ یہ شخص 75سال کا ہے اور دیر شام آئی رپورٹ میں اس کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ شخص پیپر میل روڑ پر واقع آئی پی ٹی احاطے میں بنائے گئے کورنٹائن سینٹر میں تھا۔
رات میں ہی اسے فتح پور میں واقع سی ایچ سی کے آئیسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس کے ساتھ کورنٹائن میں رہ رہے دیگر مشتبہ کورونا کے مریضوں پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔