نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر دادری کو آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 21 اپریل کو ضلع گوتم بدھ نگر کے جیور میں، 22 اپریل کو دنکور میں اور 23 اپریل کو بسرخ میں صحت میلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت ہر طبقے کو مناسب صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ سب کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کریں۔ گوتم بودھ نگر میں یہ ہیلتھ میلہ 23 اپریل تک چلے گا۔ اس دوران عہدیداروں کے ذریعہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی تمام اسکیموں کے بارے میں معلوماے فراہم کی جائے گی۔ Ayushman Bharat Block Health Fair
اس موقع پر میلے کے نوڈل آفیسر اور ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شریش جین نے بتایا کہ گوتم بودھ نگر کے تمام بلاک لیول ہیلتھ یونٹس میں 18 سے 23 اپریل تک بلاک لیول ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صحت محکمہ کے اسٹالز، زچہ و بچہ کی صحت، خاندانی بہبود، متعدی اور غیر متعدی امراض سے متعلق خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دادری کے اس ہیلتھ میلے میں صحت کی جانچ اور طبی مشورے دیئے گئے۔ اس کے ساتھ صحت میلوں میں دیگر متعلقہ محکموں میں محکمہ خوراک، یوتھ پروگرام اور کھیل کا محکمہ، محکمہ آیوش، محکمہ تعلیم، محکمہ ثقافت، خواتین و اطفال کی بہبود کا محکمہ، دیہی اور شہری ترقی کا محکمہ، دیویانگ بہبود کا محکمہ اور آیوشمان بھارت پردھان منتری شامل ہیں۔ جن آروگیہ یوجنا، اسٹیٹ ایجنسی فار کمپری ہینسو ہیلتھ انشورنس اسکیم نے اسٹال لگا کر عام شہریوں کو ان کے متعلقہ محکموں میں چلائی جارہی فلاحی اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی۔