ETV Bharat / state

Fire Incident in Firozabad فیروزآباد میں ایک مکان میں آتشزدگی، چھ افراد ہلاک - فیروزآباد اردو نیوز

فیروز آباد کے پڈھم گاؤں میں منگل کو دیر رات ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ Fire Incident In Firozabad

فیروزآباد میں ایک مکان میں آتشزدگی،  چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 10:08 AM IST

فیروز آباد: ریاست اترپردیش کے ضلع فیروز آباد کے جسرانہ تھانہ علاقہ کے پڈھم گاؤں میں منگل کی دیر رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک مکان میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیوں نے تین سے چار گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم نے دیر رات جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

فیروزآباد میں ایک مکان میں آتشزدگی، چھ افراد ہلاک

حادثے کے وقت گھر میں نو افراد موجود تھے۔ ریسکیو آپریشن کے ذریعے تین افراد کو بچا لیا گیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جسرانہ کے پڈھم گاؤں میں رمن پرکاش فرنیچر کا کاروبار ہے۔ رمن اپنے خاندان کے ساتھ شوروم کے بالکل اوپر ہی رہتے تھے۔

ایس ایس پی آشیش تیواری کے مطابق منگل کی رات رمن کی فرنیچر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ اطلاع ملنے پر آگ بجھانے کے لیے فیروز آباد کے ساتھ ساتھ آگرہ اور مین پوری سے 18 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہوگئی۔ آگ لگنے سے نو افراد گھر کے اندر ہی پھنس گئے۔ ڈھائی سے تین گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ اس وقت تک گھر میں پھنسے 6 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔جبکہ تین افراد کو بچا لیا گیا۔ Fire Incident In Firozabad

ضلع مجسٹریٹ روی رنجن اور ایس ایس پی آشیش تیواری نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ واقعے کی اطلاع حکومت کو بھی دے دی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے اور تین بالغ شامل ہیں۔ مہلوکین کی شناخت منوج کمار ولد رمن پرکاش، نیرج کی بیوی منوج، منوج کے بیٹے ہرش اور بھرت ، نتن کی بیوی شیوانی، نتن کی بیٹی تیجسوی کے طور پر ہوئی ہے۔ Fire Incident In Firozabad

یہ بھی پڑھیں : Youth beaten to death فیروزآباد میں بچوں کے درمیان تنازع، جھگڑے میں ایک شخص ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.