ETV Bharat / state

جرائم کا بڑھتا گراف: اترپردیش میں اب بچے بھی محفوظ نہیں - تین بچوں کو گولی

سپاہی رنبیر سنگھ کا بیٹا، بیٹی اور بھانجی ٹیوشن کے لیے گئے تھے۔ ساتھ میں ٹیوشن پڑھنے والے دوسرے بچے انہیں بلا کر اپنے گھر لے گئے۔ وہاں لے جاکر ان بچوں نے سپاہی رنبیر سنگھ کے بیٹے کے سر، بیٹی کے پیر اور بھتیجی کے پیٹ میں گولی مار دی۔

جرائم کا بڑھتا گراف: اترپردیش میں اب بچے بھی محفوظ نہیں

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 7:33 AM IST

ریاست اترپردیش کے بلندشہر ڈسٹرکٹ جیل میں تعینات کانسٹیبل رنویر سنگھ کے تین بچوں کو گولی مار دی گئی۔ یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا کا بتایا جارہا ہے۔

دراصل سپاہی رنبیر سنگھ کا بیٹا، بیٹی اور بھانجی ٹیوشن کے لیے گئے تھے۔ ساتھ میں ٹیوشن پڑھنے والے دوسرے بچے انہیں بلا کر اپنے گھر لے گئے۔ وہاں لے جاکر ان بچوں نے سپاہی رنبیر سنگھ کے بیٹے کے سر، بیٹی کے پیر اور بھتیجی کے پیٹ میں گولی مار دی۔

جرائم کا بڑھتا گراف: اترپردیش میں اب بچے بھی محفوظ نہیں

کانسٹیبل رنویر سنگھ بلند شہر جیل میں جیل وارڈن کی حیثیت سے تعینات ہیں۔ ڈیوٹی کے بعد جیسے ہی وہ جیل سے باہر نکلے ان کے موبائل پر فون آیا اور معاملے کی اطلاع ملی۔

جس کے بعد رنویر سنگھ بلیند شہر جیل سے فوری نوئیڈا روانہ ہوگئے۔ بلند شہر جیل کے سپرنٹنڈنٹ او پی کٹیار نے میڈیا کو پورے واقعے سے آگاہ کرایا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ' جیل وارڈن کے عہدے پر تعینات ملازم کو موبائل فون پر گھر سے واقعے کی اطلاع ملی۔'

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم، دو گرفتار

وہیں موصولہ اطلاع کے مطابق تینوں بچوں کا علاج پیر چوک کے کیلاش اسپتال میں جاری ہے۔ تاہم ابھی تک اس واقعے کے پیچھے کون لوگ ہیں اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.