ETV Bharat / state

اترپردیش: بائک نہ ہٹانے پر فائرنگ - فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

اترپردیش کے بریلی میں معمولی سی بات پر فائرنگ ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اترپردیش: بائک نہیں ہٹانے پر گولیاں چلی
اترپردیش: بائک نہیں ہٹانے پر گولیاں چلی
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 3:09 PM IST

تفصیلات کے مطابق راستہ میں بائک کھڑی کرنے کے بعد معمولی تنازعے میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔ بدمعاشوں کی فائرنگ میں تقریباً چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ معاملہ بریلی کے تھانہ عزّت نگر علاقے میں واقع پرتا پور چودھری کا ہے۔ جہاں تصوّر حسین کو اشرف اور اُس کے کنبہ کے لوگوں نے قتل کر دیا۔

اترپردیش: بائک نہیں ہٹانے پر گولیاں چلی

شہر کی اقلیتی اکثریت آبادی والے پرتاپور چودھری علاقے میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ یہاں رہنے والے تصوّر حسین ریلوے میں بطور فٹر ملازم تھے۔ اُن کے گھر کے کچھ قدم کے فاصلہ پر اشرف اور اُس کا بھائی ببلو رہتا ہے۔ جمعہ کی رات میں اشرف اپنی ایکو سواری گاڑی لیکر آ رہا تھا۔ راستہ میں تصوّر خاں کے گھر کے سامنے ایک بائک کھڑی تھی۔ یہ دیکھ کر اشرف نے بائک ہٹانے کے لیے کہا تو تصوّر نے اپنے بیٹے سے بائک کی چابی منگوائی۔ بیٹا گھر کے اندر سے چابی لیکر واپس نہیں آ پایا تھا کہ اشرف نے ٹکّر مارکر بائک گرا دی۔ جس کی وجہ سے تصوّر اور اشرف کے مابین جھگڑا شروع ہوا۔ اس معمولی تنازعہ کی خبر سنکر اطراف میں رہنے والے تمام لوگ جمع ہونے لگے۔

کچھ دیر بعد اشرف اپنے بھائی ببلو اور تقریباً ایک درجن لوگوں کے ساتھ موقع پر آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ جس میں سہیل، ماہر، حسین، عائشہ سمیت کئی لوگ زخمی ہو گئے اور اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔ اس کے بعد اشرف اور اُس کے ساتھ آئے تمام لوگوں نے تصوّر کو لاٹھی اور ڈنڈے سے جم کر پیٹا۔ اس کے بعد تصوّر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اس واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی روہِت سنگھ سجوان اور ایس پی سٹی رویندر کمار نے موقع واردات کا معائنہ کیا۔ اور ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی دی۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد: ایس ٹی حسن کے داماد کی فیکٹری میں لاکھوں کی لوٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.