ETV Bharat / state

سنت کبیر نگر: ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں 5 بچے شدید زخمی

سنت کبیر نگر میں واقع تھانہ گھن گھٹا کے اشرف پور گاؤں میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ ہوئی۔ اس فائرنگ میں پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

سنت کبیر نگر: ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں 5 بچے شدید زخمی
سنت کبیر نگر: ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں 5 بچے شدید زخمی
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 11:52 AM IST

ریاست اترپردیش کے سنت کبیر نگر میں واقع تھانہ گھن گھٹا کے اشرف پور گاؤں میں ایک تقریب کے دوران میں فائرنگ ہوئی۔ اس فائرنگ کے دوران 5 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

اس فائرنگ میں پانچ بچوں کو گولی لگی ہے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں دو بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب انہیں میڈیکل کالج گورکھپور ریفر کردیا گیا۔

یہ معاملہ تھانہ دھن گھٹا کے علاقہ اشرف پور گاؤں کا ہے، جہاں جمعرات کی دیر رات رام چندر گوتم کے یہاں ایک تقریب کے دوران لوگ ڈی جے پر رقص کررہے تھے۔

رقص کے دوران اسی گاؤں کے ایک نوجوان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے دوران برہی تقریب میں رقص دیکھنے آنے والے اسی گاؤں کے 6 سالہ ارچنا بیٹی امرجیت، 7 سالہ راگنی بیٹی لالمن، 6 سالہ راجن اور دو دیگر بچے تھے۔ گولی لگنے کی وجہ سے تمام معصوم بچے شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یو پی پولیس فائرنگ کے واقعات پر لگام نہیں لگا پارہی ہے حال ہی میں ضلع رائے بریلی میں ایک تقریب میں فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں ایک فوجی جو اپنی سالگرہ کے موقع پر پہنچا تھا، اس نے اپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے فائرنگ کردی۔ فوجی نے لائسنس یافتہ ریوالور سے ایک کے بعد ایک چار گولیاں چلائیں۔ اس دوران کسی کو بھی گولیاں لگ سکتی تھی۔

یہی نہیں حد تو تب ہو گئی جب پولیس کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ ہوئی۔ جب کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ضلع بارہ بنکی کا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ضلع بارہ بنکی کے کرسی تھانہ علاقے میں فائرنگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

یہ ویڈیو ایک تلک کی تقریب کی تھی، جس میں کافی بھیڑ دیکھی جا رہی تھی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس تقریب میں پولیس اہلکار بھی موجود تھے اور پولیس کی موجودگی میں ایک نوجوان ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اناؤ میں فضائیہ کے ایک جوان کا قتل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.