ETV Bharat / state

فائر سروس ویک: کمشںر کا پولیس اہلکاروں کو پیغام - نوئیڈا میں پولیس کمشنر

اس موقع پر پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے فائر سروس سے وابستہ افسران اور ملازمین سے ملاقات کی اور کہا کہ آج کا دن ان کے لئے بہت اہم ہے۔ فائر سیفٹی ہفتہ آج سے منایا جائے گا۔

فائر سروس ویک: کمیشںر کا پولیس اہلکاروں کو پیغام

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 10:55 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی سربراہی میں پولیس کمشنر آفس 108 میں فائر سروس میموریل ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے فائر سروس سے وابستہ افسران اور ملازمین سے ملاقات کی اور کہا کہ آج کا دن ان کے لئے بہت اہم ہے۔ فائر سیفٹی ہفتہ آج سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر پولیس کمیشنر نے جھنڈی دکھا کر ایک ریلی کو روانہ کیا۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ آج ضلع میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں تمام افسران اور ملازمین آگ سے بچنے کے حوالے سے عوام کو بیدار کریں اور ماک ڈریل کرا کر لوگوں کو بھی آگ بجھانے اور اس سے بچاؤ کی تربیت دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فائر سروس کے افسران اور ملازمین کا آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام اور آتشزدگی پر قابو پانے میں بہت اہم کردار ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر، ایڈیشنل کمشنر پولیس ہیڈ کوارٹرز اور دیگر افسران موجود رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.