اتوار کے روز لکھنؤ میں بابو بنارسی داس یونیورسٹی کے قریب سامان سے بھرے ٹرک کنٹینر میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے کنٹینر میں موجود گاڑیوں نے آگ پکڑ لی۔
فائر اسٹیشن آفیسر (ایف ایس او) گومتی نگر مدن سنگھ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے چھ فائر فائٹرز کی جانب سے جی توڑ محنت کی گئی، اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ 'ہمیں اتوار کی رات ساڑھے گیارہ بجے واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی کہ ایک ٹرک کنٹینر میں آگ لگی ہے۔ ہم اپنے ساتھ دو فائر ٹینڈر لے کر آئے تھے، لیکن آگ زیادہ پھیلی ہوئی تھی اور اس پر قابو پانے کے لئے ہمیں مزید چار فائر ٹینڈروں کو طلب کرنا پڑا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
داؤد ابراہیم کے قریبی عبدالمجید گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ 'ٹرک میں کچھ کاریں، کچھ موٹر بائکس اور کچھ گھریلو سامان موجود تھے۔ آگ پر قابو پایا گیا ہے لیکن ٹرک کے اندر سامان کو نقصان پہنچا ہے'۔